بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان میں دہرے قتل کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بیان آگیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کو انسانیت کے ضمیر پر حملہ قرار دے دیا۔
بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعے پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سخت ردعمل دیا ۔
مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے، اس لرزہ خیز واقعے نے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ ظلم ناقابلِ معافی ہے، ریاستی قانون سے بالاتر کوئی رسم، روایت یا سوچ قابلِ قبول نہیں ہے، قاتلوں کو قانون کے شکنجے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا تھا۔
شاہد رند نے کہا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ عیدالاضحیٰ کے قریب کا واقعہ ہے، اب تک لاشیں برآمد نہیں ہوئیں، علاقے میں اس وقت سی ٹی ڈی اور پولیس موجود ہے۔