اسلام آباد(صغیر چوہدری )وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کی اہم سماعت آج ہوگی۔
اسلام آبادکی مقامی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو آج پیش ہونے اور زیر دفعہ 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کا آخری موقع دے رکھا ہےجوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کیس کی سماعت کریں گے۔
عدالت نے 17 مئی 2024 کو علی امین گنڈا پور کو زیر دفعہ 342 کے تحت سوالنامہ دیا ہے۔
وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے 9 دج ذیل سوالوں کے جواب دینے ہیں1: کیا آپ نے دوران سماعت پراسیکیوشن کے پیش کیےگئےشواہد،دلائل کوسنا اورسمجھا؟2 : کیا تیس اکتوبر 2016 کو آپ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی اجتماع میں شرکت کی، کیا کہیں گے؟3 : کیا آپ کالے رنگ کی گاڑی سے نکلے،
جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی، کیا کہیں گے؟4 : کیا آپ کی گاڑی کی پچھلی نشست پربلٹ پروف جیکٹ پہنے بیٹھے گارڈ کی تحویل سے بغیر لائسنس بندوق برآمد ہوئی،5 :کیا آپ کی گاڑی سے غیرقانونی اسلحہ اور شراب کی ایک بوتل برآمد ہوئی، 6 : پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق کیمیکل جائزے سے ثابت ہواکہ بوتل میں شراب تھی، اس پر کیا کہیں گے؟7: آپ کے خلاف یہ مقدمہ کیوں درج ہوا اور پراسیکیوشن کے گواہان نے آپ کے خلاف کیوں گواہی دی؟8 : کیا آپ اپنے دفاع میں بطور گواہ زیر دفعہ 340 کے تحت بیان دینا چاہتے ہیں؟9: کیا آپ اپنے دفاع میں کوئی شواہد پیش کرنا یا کچھ کہنا چاہتے ہیں؟عدالت نے زیر دفعہ 342 کا بیان جمع کروانے کی صورت میں فیصلہ سنانے کا عندیہ دے رکھا ہےعلی امین گنڈا 342 کے سوالنامہ کے بعد صرف 1 مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ کیس کی اہم سماعت آج ہوگی








