تحریک انصاف کے رہنمائوں کو 9 مئی کے مقدمات میں سنائی جانے والی سزاؤں پر بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کا ردعمل آ گیا۔
جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں پی ٹی آئی رہنمائوں کو کہا کہ مجھے بھی 23 سال کی قید ہوئی تھی اور آپ کے مقدمات کا انجام بھی وہی ہو گا جو میرے کیس کا ہوا تھا ، فرق صرف اتنا ہے کہ آپ کا لیڈر خود بھی ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ تحریکِ انصاف کے بہادر شیرو جنہیں سزا ہوئی ، آپ نے مایوس نہیں ہونا آپ میں سے کئی ہمارے مستقبل کے لیڈر ہیں۔
انہوں نے کہا ملک میں اس وقت مارشل لاء کا دور ہے اور جمہوریت صرف کاغذوں میں باقی ہے۔ تحریک انصاف اور اس کے کارکنوں کو میرا سلام‘‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشد اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جاویدہاشمی ماضی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی تھی تاہم کچھ عرصہ بعد عمران خان سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں اوراس وقت وہ سیاست میں غیرفعال ہیں۔









