سعودی عرب میں غیرملکی ڈاکٹر اور انکی اہلیہ گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شقرا ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر عبدالعزیز ادریس اور انکی اہلیہ ڈاکٹر اسما احمد شقرا کے ایک میڈیکل کمپلکس میں فزیشن تھے۔
دونوں ریاض کے ایک ریستوران کے باہر گاڑی میں کھانے کے آرڈر کا انتظار کر رہے تھے کہ کار کے ایئرکنڈیشنر سے گیس لیک ہونے پر دونوں جان سے گئے۔
یہ جوڑا ایک دن کے لیے ریاض پہنچا تھا۔
دریں اثنا گزشتہ روز شقرا گورنریٹ کے ایک ریسٹ ہاؤس میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
ڈاکٹر عبدالعزیز ادریس اور انکی اہلیہ ڈاکٹر اسما احمد شقرا کے قریبی لوگوں نے شرکت کی، اس نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
شرکاء نے دونوں ڈاکٹروں کے اعلیٰ اخلاق، کام کی لگن، ساتھیوں اور مریضوں کے ساتھ کے حسن سلوک کی تعریف کی۔
گاڑی میں کھاناملنے کے انتظارمیں بیٹھے ڈاکٹرمیاں بیوی چل بسے








