بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شلوارقمیض پہننے پر خاتون کو ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا

بھارت میں ایک ریسٹورنٹ کے منیجر نے خاتون کو روایتی لباس یعنی شلوار قمیض پہننے کی وجہ سے داخلے سے روک دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جوڑا ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آیا تھا، لیکن خاتون کو ملبوسات کی وجہ سے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ جوڑے نے الزام لگایا کہ منیجر نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی، جبکہ وہ گاہک جو پینٹ اور شرٹ میں ملبوس تھے، انہیں بغیر کسی روکاوٹ کے داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔

ریسٹورنٹ کے مالک نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جوڑے نے اپنی ٹیبل بک نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے انہیں داخلے سے روکا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کی کوئی ڈریس کوڈ پالیسی نہیں ہے اور وہ تمام گاہکوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس واقعے کے بعد بھارتی وزیر کپل مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے آئندہ کے لیے کسی کو بھی لباس کی بنیاد پر پابندی نہ لگانے کا وعدہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے رکشا بندھن کے موقع پر بھارتی روایتی لباس پہن کر آنے والی خواتین کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان بھی کیا۔