بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حج و عمرہ یا کربلا زیارت کرنے جاؤ تو طعنے ملتے ہیں، صنم ماروی

معروف لوک و صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے اس دکھ کا اظہار کیا ہے کہ جب وہ حج، عمرہ یا کربلا کی زیارت جیسے مقدس مقامات پر جاتی ہیں تو بعض لوگ ان کے اس عمل کو سراہنے کے بجائے تنقید اور طعنوں کا نشانہ بناتے ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صنم ماروی نے کہا کہ بطور فنکار، ان کی عبادات کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
گانا میرا پیشہ ہے، عبادت میری روح کی ضرورت
انہوں نے کہاکہ گانا گانا میرا پروفیشن ہے، اس سے میرا گھر چلتا ہے۔ نہ میں یہ چھوڑ سکتی ہوں، نہ عبادت کو۔ مگر لوگ سمجھتے ہیں جیسے دونوں چیزیں ایک ساتھ ممکن نہیں۔
صنم ماروی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ عمرہ یا زیارات کے بعد واپس آ کر اپنے گلوکاری کے کام میں لگتی ہیں تو بعض لوگ کہتے ہیں ابھی تو زیارات کر کے آئی ہو، اب پھر سے یہی کام، ہم بھی عبادت کا حق رکھتے ہیں”
انہوں نے کہاکہ لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ہم فنکار بھی دل رکھتے ہیں۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ عام انسانوں کی طرح سکون سے عبادت کریں، مقدس مقامات پر جائیں، دعائیں مانگیں۔
تنقید کا سامنا، مگر حوصلہ برقرار
صنم ماروی کا کہنا تھا کہ بعض افراد ان پر طنز کرتے ہیں کہ سارا سال گانے گاتی ہے اور اب حاجن بننے چلی گئی ہےلیکن وہ اس منفی سوچ کے باوجود اپنے ایمان اور روحانی سفر سے پیچھے نہیں ہٹتیں۔