بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ زقائم کر دیے

لاہور (ویب ڈیسک)  لندن میں مقیم 18 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی دنیا میں تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 4 نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔ اس سے قبل جی سی ایس ای کے نتائج کے ساتھ وہ مجموعی طور پر 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو کسی بھی اسکول کے طالب علم کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز تصور کیا جاتا ہے۔

ماہ نور کو طب (میڈیسن) کی تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے، جو ان کے مطابق ان کے بچپن کا خواب تھا۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سہرا والدین کی قربانیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ 2006 میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ لاہور سے برطانیہ منتقل ہوئیں، مختلف اسکولوں میں تعلیم حاصل کی اور آخری تعلیمی سال ہوم اسکولنگ کے ذریعے مکمل کیا۔

تعلیم کے ساتھ ساتھ ماہ نور نے موسیقی میں ڈپلومہ حاصل کیا، اداکاری اور پبلک اسپیکنگ میں گولڈ میڈلز جیتے، اور دنیا کی اعلیٰ آئی کیو سوسائٹی ’مینسا‘ کی رکنیت بھی حاصل کر رکھی ہے۔

ان کی شاندار کامیابیوں کو پاکستان کے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف نے بھی سراہتے ہوئے انہیں قوم کی بیٹی قرار دیا۔