پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن فراڈ سے بچاؤ اور ذاتی معلومات کی حفاظت کے لیے شہریوں کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ہمارا پاس ورڈ ڈیجیٹل دنیا میں پہلا دفاعی حصار ہوتا ہے، اس لیے اسے جتنا زیادہ مضبوط بنایا جائے، اتنا ہی بہتر ہے۔ خاص طور پر مالیاتی سروسز، ای میلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لیے پیچیدہ اور محفوظ پاس ورڈ کا استعمال ضروری ہے۔
پی ٹی اے کی اہم تجاویز یہ ہیں:
ہمیشہ ایسا پاس ورڈ بنائیں جس میں بڑے اور چھوٹے حروف، اعداد اور خاص علامات (جیسے !، @، #، \$) شامل ہوں۔
ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن (2FA) کو فعال رکھیں تاکہ اگر پاس ورڈ چوری بھی ہو جائے تو اکاؤنٹ تک رسائی نہ ہو سکے۔
پاس ورڈ کو باقاعدگی سے تبدیل کرتے رہیں اور ہر اکاؤنٹ کے لیے الگ پاس ورڈ استعمال کریں۔
ایسے کمزور پاس ورڈز سے پرہیز کریں جو آسانی سے اندازہ لگائے جا سکتے ہیں، جیسے آپ کی تاریخِ پیدائش
ڈکشنری کے سیدھے سادے الفاظ پر مشتمل پاس ورڈ بھی ہیکرز کے لیے آسان شکار ہوتے ہیں، ان سے گریز کریں۔
یاد رکھیں، آن لائن دنیا میں آپ کی حفاظت کا آغاز آپ کے پاس ورڈ سے ہوتا ہے۔ ہوشیار رہیے، محفوظ رہیے!
اپنا ڈیٹا محفوظ رکھیں،پاس ورڈ کو بنائیں مضبوط: پی ٹی اے کی ہدایت








