بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیوٹن کا امریکی شہری کو موٹرسائیکل کا تحفہ ،پس منظر کیا ہے؟

امریکی ریاست الاسکا کے شہر اینکرج میں اس وقت ایک دلچسپ اور غیر متوقع صورتحال پیدا ہوگئی، جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ایک مقامی موٹرسائیکل شوقین شہری کو نئی “یورال” موٹربائیک بطور تحفہ پیش کی گئی۔
 ملاقات کے دوران غیر روایتی لمحہ
یہ واقعہ روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ملاقات کے دوران پیش آیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے الاسکا میں مشترکہ شرکت کی۔ ملاقات کی رسمی سرگرمیوں کے دوران روسی سفارت خانے کے سینئر اہلکار آندرے لیدینیف نے ایک ہوٹل کی پارکنگ میں مارک وارن نامی مقامی شہری کو صدر پیوٹن کا پیغام اور یورال بائیک کی چابی تھمائی۔
  مارک وارن اور “یورال” کا خاص تعلق
مارک وارن برسوں سے یورال بائیک چلا رہے ہیں، اور وہ روسی سرکاری چینل “روسیا-1 پر نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں نظر آئے تھے۔ انہوں نے اس انٹرویو میں شکایت کی تھی کہ ان کی پرانی بائیک کے پرزے، خاص طور پر اسٹارٹر، یوکرین میں بنتے ہیں، اور روس پر عالمی پابندیوں کے باعث ان کی فراہمی مشکل ہو چکی ہے۔
  پیوٹن کا فوری ردعمل
چند ہی دنوں بعد، روسی حکام مارک کے دروازے پر ایک نئی، چمچماتی یورال بائیک لے کر پہنچ گئے۔ مارک وارن کو جب یہ سرپرائز ملا تو وہ حیران، خوش اور جذباتی دکھائی دیے۔ روسی ٹی وی چینلز پر نشر کی گئی فوٹیج میں انہیں نئی بائیک چلاتے اور خوشی سے ہنستے دیکھا جا سکتا ہے۔
مارک کا ردعمل 
یہ واقعی دن اور رات کا فرق ہے،” مارک نے کہا۔ “مجھے اپنی پرانی بائیک سے محبت تھی، مگر یہ تو کہیں بہتر ہے۔
مارک نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ پیوٹن اور ٹرمپ یہیں الاسکا میں بیٹھ کر روس یوکرین تنازع حل کر لیں، تو ہم جیسے عام شہریوں کے لیے یہ سب سے بڑی خوشی ہوگی۔
 بائیک کی تاریخ بھی دلچسپ
واضح رہے کہ “یورال” موٹرسائیکل 1941 میں سوویت دور میں متعارف کروائی گئی تھی، جو فوجی ضروریات کے تحت بنائی جاتی تھی۔ آج اس برانڈ کا صدر دفتر امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں ہے، جبکہ بائیکس قازقستان میں اسمبل ہوتی ہیں۔ روس یوکرین جنگ کے بعد کمپنی نے روس میں پیداوار مکمل طور پر بند کر دی ہے۔