امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں چھ جنگیں ختم کروائیں ایک ممکنہ ایٹمی تباہی بھی روکی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یوکرین جنگ نیند میں رہنے والے جوبائیڈن کی ہے میری نہیں، میرا کام جنگ کو ختم کرنا ہے اسے آگے بڑھانا نہیں اگر اُس وقت میں صدر ہوتا تو یہ جنگ کبھی شروع نہ ہوتی۔
امریکی صدر نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے بےوقوف اور ناکام لوگ ہیں میں جانتا ہوں کیا کرنا ہے یہ مسئلہ حل کر کےدکھاؤں گا۔
انہوں نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ6 ماہ میں چھ جنگیں ختم کروائیں جس میں ایک ممکنہ ایٹمی تباہی بھی روکی۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے مزاحمتی تنظیم حماس کے خاتمے کو ضروری قرار دیدیا۔
انہوں نے کہاکہ انہوں نے سیکڑوں یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات کیے اور انہیں اسرائیل اور امریکا واپس لانے میں کردار ادا کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہاکہ غزہ سے مزید یرغمالیوں کی واپسی اُس وقت ممکن ہوگی جب حماس کو مکمل ختم کردیا جائےگا، انہوں نے کہا کہ یہ قدم جتنی جلدی اٹھایا جائے، کامیابی کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔
ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھاکہ انہوں نے صرف 6 ماہ کے دوران 6 جنگیں ختم کروائیں اور ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کیا۔









