بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 نائیجیریا: مسجد میں فائرنگ سے 27 نمازی شہید، متعدد زخمی 

ابوجا: نائیجیریا ایک بار پھر دہشتگردی کی لرزہ خیز واردات کا شکار ہوا، جہاں ایک مسجد میں نماز کے دوران مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 27 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
واقعہ کے فوراً بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
یہ واقعہ نائیجیریا کے شورش زدہ علاقوں میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا تسلسل ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست “کدونا” کے ایک دور افتادہ گاؤں میں اسی طرح کی ایک دلخراش واردات پیش آئی تھی، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے مسجد میں گھس کر نمازیوں پر فائرنگ کی تھی۔ اس حملے میں 7 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ حملہ آور واردات کے بعد بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
ان پے در پے حملوں نے نائیجیریا میں عبادت گاہوں کی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ مقامی آبادی خوف و ہراس کا شکار ہے۔