بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین کا بچےکو جنم دینے والا روبوٹ متعارف کرانے کااعلان

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی کائیوا نے ایک ایسا انوکھا ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو مصنوعی بچوں کو “جنم” دینے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ اس روبوٹ کے پیٹ میں ایک مصنوعی رحم  نصب کیا جائے گا، جو انسانی رحم کی طرح کام کرتے ہوئے 10 ماہ تک جنین کی پرورش کرے گا اور پھر ایک مکمل بچے کی پیدائش ممکن بنائے گا۔
چینی میڈیا اور ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق یہ انقلابی روبوٹ 2026 تک مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا اور اس کی ابتدائی قیمت تقریباً 1 لاکھ یوآن (13,900 امریکی ڈالر) رکھی گئی ہے۔

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں زبردست بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ لوگ اسے بانجھ پن کے شکار والدین کے لیے امید کی کرن قرار دے رہے ہیں، تو کچھ افراد اخلاقی اور سماجی خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
کائیوا ٹیکنالوجی کے بانی، اور نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سے وابستہ سائنسدان ژانگ کیفینگ نے اس روبوٹ کا تصور بیجنگ میں ہونے والی ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں پیش کیا۔ ان کے مطابق یہ صرف ایک انکیوبیٹر نہیں بلکہ ایک مکمل انسانی شکل کا روبوٹ ہوگا، جو رحم مادر کے تمام مراحل کو نہ صرف نقل کرے گا بلکہ تصور سے پیدائش تک کے پورے عمل کو ممکن بنائے گا۔
یہ ٹیکنالوجی آنے والے وقتوں میں طبی دنیا، انسانی تولیدی عمل اور اخلاقیات پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ کیا یہ ایجاد بانجھ جوڑوں کے لیے معجزہ ثابت ہوگی یا انسانیت کو ایک نئے اخلاقی امتحان میں ڈال دے گی؟ وقت ہی بتائے گا۔