مکہ مکرمہ : سعودی عرب کے شہزادہ فہد بن مقرن بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ انتقال کر گئیں۔
ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہزادہ فہد بن مقرن بن عبد العزیز کی والدہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔
ایوان شاہی نے شہزادہ فہد بن مقرن بن عبد العزیز آل سعود سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی والدہ کے بلند درجات کی دعا کی۔
سعودی شہزادے فہد بن مقرن بن عبد العزیز کی والدہ کاانتقال








