ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اور فٹنس کے بادشاہ اکشے کمار آج بھی اپنی توانائی اور جاندار پرفارمنس سے مداحوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ 57 سال کی عمر میں بھی ان کی فٹنس اور چاق و چوبند انداز نوجوان فنکاروں کے لیے مثال ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اکشے کمار نے اپنی صحت مند زندگی کا راز بتایا اور حیران کن طور پر یہ راز جِم یا ویٹ ٹریننگ نہیں بلکہ ایک قدرتی اور منظم طرزِ زندگی ہے۔
اکشے کمار کی فٹنس کے تین بڑے راز
1️⃣ ہفتے میں ایک دن فاسٹنگ
اکشے کمار ہر پیر کے دن مکمل فاسٹنگ کرتے ہیں۔ وہ اتوار کی رات کھانے کے بعد منگل کو ہی دوبارہ کھاتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ عمل جسم کو ڈیٹاکس کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
2️⃣ غروبِ آفتاب سے پہلے ڈنر
اکشے شام 6:30 بجے سے پہلے کھانا کھا لیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جلد کھانے سے کھانا آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے اور رات کو سوتے وقت معدہ بھی مکمل آرام کر پاتا ہے، جس سے بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔
3️⃣ جم کے بجائے قدرتی سرگرمیاں
اکشے کمار روایتی ویٹ ٹریننگ یا کریش ڈائیٹس کے سخت مخالف ہیں۔ وہ جِم میں بھاری بھرکم ویٹ اٹھانے کے بجائے باڈی ویٹ ایکسرسائز، آؤٹ ڈور گیمز اور پہاڑوں پر چڑھنے جیسی قدرتی سرگرمیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔









