بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں سفر مزید آسان

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری! کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کو مزید قابلِ رسائی بنانے کے لیے سی ڈی اے موبائل ایپ لانچ کر دی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے شہری اب میٹرو اور الیکٹرک بسوں سے متعلق تمام اہم معلومات صرف چند کلکس میں حاصل کر سکیں گے۔
ایپ میں کیا کچھ ہے؟
چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ شہری اب بس روٹس، اسٹاپس اور اوقات کی مکمل تفصیلات گوگل میپس پر دیکھ سکتے ہیں ، ایپ میں سفر کی منصوبہ بندی،روٹ ٹائمز اورسیاحتی رہنمائی جیسے فیچرز شامل ہیں۔ روٹ میں کسی بھی تبدیلی یا اہم اعلانات کی اطلاع فوری طور پر موبائل ایپ پر موصول ہوگی۔
مستقبل کا فیچر: کرایہ بھی ایپ سے ادا کریں!
چیئرمین سی ڈی اے نے مزید بتایا کہ مستقبل میں ایپ کے ذریعےآن لائن کرایہ کی ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جس میں اے ٹی ایم کارڈز، ویزاکارڈماسٹر کارڈ،موبائل والٹس
استعمال کیے جا سکیں گے۔
گوگل میپس پر نظر رکھیں!
اب الیکٹرک بسیں گوگل میپس پر نمایاں رنگوں کے ساتھ دکھائی دیں گی تاکہ شہری آسانی سے بس کی لوکیشن اور دستیابی دیکھ سکیں اور جدید، آرام دہ اورماحول دوست ٹرانسپورٹ سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
ایک نیا قدم، ایک بہتر سفر
یہ اقدام نہ صرف شہریوں کی روزمرہ نقل و حرکت کو آسان بنائے گا بلکہ اسلام آباد کو ایک سمارٹ، جدید اور پائیدار شہر بنانے کی جانب بھی ایک مثبت قدم ہے۔