پاکستان کے مقبول ترین کم عمر ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر اور سوشل میڈیا اسٹار طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ صرف ایک دن کی معطلی کے بعد دوبارہ بحال ہوگیا۔ انسٹاگرام کی اچانک پابندی نے مداحوں کو حیران کیا تھا، مگر اب وہ دوبارہ اپنے فالورز کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں طلحہ احمد نے انسٹاگرام کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے طنزیہ انداز اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی واضح وجہ کے ان کا اکاؤنٹ بند کیا گیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں اور اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ان سے رابطہ رکھا اور ہمت بندھائی۔
طلحہ احمد نے کہا:”اللہ کے کرم، دوستوں کی محنت اور آپ سب کی دعاؤں سے میرا اکاؤنٹ بحال ہوا۔ اگر کچھ لوگوں نے رپورٹ کر کے میرا اکاؤنٹ بند کرایا تو ان کے لیے بس اتنا کہوں گا:
ہم ہی کو جراتِ اظہار کا سلیقہ ہےصدا کا قحط پڑے گا تو ہم ہی بولیں گے۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد نئے کانٹینٹ کے ساتھ مداحوں کے سامنے آئیں گے اور ہمیشہ کی طرح خوشیاں اور مسکراہٹیں بانٹنے کا سفر جاری رکھیں گے۔
طلحہ احمد کی سوشل میڈیا مقبولیت
انسٹاگرام پر 8 لاکھ 69 ہزار فالورز اور 194 پوسٹس
ٹک ٹاک پر 1 لاکھ 21 ہزار فالورز اور 19 لاکھ لائکس
یوٹیوب پر 1 لاکھ 42 ہزار سے زائد سبسکرائبرز
طلحہ احمد کو ان کی ویڈیوز میں پیش کیے گئے سیاسی، سماجی اور گھریلو موضوعات کے منفرد انداز نے نوجوانوں کا پسندیدہ انفلوئنسر بنا دیا ہے۔ ان کا نام پاکستان کے ابھرتے ہوئے وائرل کانٹینٹ کری ایٹرز میں شامل ہے۔









