کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب نے شادی کے بعد وزن بڑھنے پر اپنی حمل سے متعلق پھیلائی گئی افواہوں پر سخت ردعمل دیا۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اریبہ حبیب نے کہا کہ لوگوں نے ان کی تصویر دیکھ کر فوراً کہا کہ وہ حاملہ ہیں، حالانکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد ویزہ وغیرہ کے مسائل کے باعث وہ اداکاری سے دور ہوئیں اور کچھ عرصہ بیرون ملک رہ کر زندگی انجوائے کرتی رہیں۔ اس دوران ان کا وزن بھی بڑھ گیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اصل ایوارڈ بینک اکاؤنٹ اور وہ اچھے جملے ہیں جو لوگ آپ کے پیچھے بولتے ہیں، جبکہ ایسے ایوارڈز کی کوئی وقعت نہیں جو صرف شیلف کی زینت ہوں۔
اریبہ حبیب نے کہا کہ وہ کئی سینئر اداکاروں کو جانتی ہیں جن کے پاس ایوارڈز تو ہیں مگر علاج کے پیسے نہیں۔ اسی لیے وہ ان ایوارڈز کو فضول سمجھتی ہیں۔









