بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرمپ نے امریکی ’محکمہ دفاع‘ کا نام تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا 

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ ’محکمہ دفاع‘ سننے میں اچھا نہیں لگتا، ہم کس چیز کا دفاع کررہے ہیں اور دفاع ہی کیوں کررہے ہیں؟
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں اس محکمے کا نام ’محکمہ جنگ‘ ہوا کرتا ہے، یہ سننے میں بھی اچھا لگتا تھا اس دوران ہم نے جنگ عظیم اول جیتی، جنگ عظیم دوم جیتی اور بہت سی جنگیں جیتیں۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ لیکن اب ہم دفاع کرنے والے بن گئے ہیں، ٹرمپ نے اپنے ساتھ کھڑے عہدیداروں سے کہاکہ اگر آپ چاہیں کہ اس محکمے کا نام تبدیل کرکے محکمہ جنگ کردیا جائے اور اس پر ووٹنگ کرنا چاہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔
ٹرمپ نے اپنے ساتھ کھڑے امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو کہا کہ اگر آپ نام تبدیل کرنا چاہیں تو مجھے بتا دیجیے گا جس پر پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایسا کرنا معقول ہوگا۔
ٹرمپ نے کہاکہ میں صرف دفاع کرنا نہیں چاہتا، ہاں دفاع بھی ہونا چاہیے لیکن صرف دفاع نہیں۔