بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میں منافق نہیں ہوں، جو کہتی ہوں سچ کہتی ہوں: روبی انعم

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ان کی بہن اسماء عباس پر عمر اور وی لاگنگ کے حوالے سے تنقید کرنے والی تھیٹر اداکارہ روبی انعم سوشل میڈیا پر خود ہی تنقید کی زد میں آگئیں۔

حالیہ انٹرویو میں روبی انعم سے بشریٰ انصاری کے بارے میں ان کے متنازع بیان پر سوال کیا گیا تو انہوں نے نام لیے بغیر دعویٰ کیا کہ، “میں نے جو کہا وہ سچ کہا اور زیادہ تر لوگوں نے میرے مؤقف سے اتفاق کیا۔”

روبی انعم کے مطابق، “انٹرویو دینا اور اپنی رائے دینا میرا حق ہے۔ تقریباً 70 فیصد لوگوں نے مجھے فون کر کے کہا کہ آپ نے صحیح کہا۔ زیادہ تر خواتین میرے مؤقف سے متفق تھیں۔ میں منافقت نہیں کرتی، جو کہتی ہوں وہی حقیقت ہے۔”

ان کے اس تازہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ روبی انعم سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ بیانات دے رہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ “پہلے تو کوئی انہیں جانتا بھی نہیں تھا”، جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ “بشریٰ انصاری ایک ہمہ جہت فنکارہ ہیں، ان پر اس طرح کی تنقید غیر مناسب ہے۔”

روبی انعم کے بیانات پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بشریٰ انصاری کے مداحوں نے انہیں ایک بار پھر بھرپور حمایت دی ہے۔

@lollywoodentertainment Main ne bushra ansari k bary main bilkul theek kaha tha #rubyanum #bushraansari #foryou #nidayasir #imranashraf ♬ Hard News – DM Production