بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونُو نِگم نے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کے معروف پلے بیک سنگر سونُو نِگم نے اپنے کیریئر کی ابتدائی کامیابی کا سہرا پاکستان کے لیجنڈ لوک گائیک عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے سر باندھا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سونُو نِگم نے بتایا کہ ان کی گلوکاری کے سفر کا آغاز عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے شہرہ آفاق گانے ”اچھا صلہ دیا تُو نے میرے پیار کا“ سے ہوا، جو ان کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

سونُو نِگم نے کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے ان کے ابتدائی دنوں میں فون کرکے تعریف کی تھی۔ انہوں نے بتایا، ’’اس وقت میری عمر صرف 19 سال تھی اور اتنی بڑی شخصیت کی حوصلہ افزائی میرے لیے اعزاز تھی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے گانوں میں سچائی اور درد ہے جو دل کو چھو لیتا ہے۔ ان کا فن اور شخصیت میری موسیقی پر گہرا اثر رکھتے ہیں۔

سونُو نِگم نے کہا کہ ”اچھا صلہ“ ایسا گانا تھا جو بھارت کے ہر گھر میں سنا گیا اور یہی میرے کیریئر کا اصل آغاز بنا۔

بھارت کے مشہور گلوکار کو ”جدید محمد رفیع“ بھی کہا جاتا ہے۔ سونُو نِگم نے فلمی گانوں کے ساتھ ساتھ لائیو کنسرٹس، بھجن، غزل اور مختلف زبانوں میں بھی گلوکاری کی اور اپنے فن کا لوہا منوایا۔