امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی نے باضابطہ طور پر منگنی کر لی۔ دونوں گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلسی نے دو ہفتے قبل خفیہ طور پر پروپوز کیا تھا۔ اب ایک رومانوی فوٹو شوٹ کے ذریعے اس خبر کو عام کیا گیا، جس میں وہ گلابوں سے بھرے باغ میں گھٹنے ٹیک کر سوئفٹ کو انگوٹھی پیش کرتے دکھائی دیے۔
ٹیلر سوئفٹ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا: ’’آپ کے انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔‘‘
مداحوں کی بڑی تعداد نے جوڑے کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔









