بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران جوہری پروگرام پر مذاکرات کی بحالی کی تیاری

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ دیگر فریقین کو بھی سنجیدگی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار سب کے رویے پر ہے۔ ان کے مطابق اگر غیر سنجیدہ اقدامات کیے گئے تو مذاکراتی عمل متاثر ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔ ایران نے اس فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کا اقدام غیر قانونی اور غیر معقول ہے۔

تینوں یورپی ممالک نے سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ ایران نے جوہری معاہدہ 2015 کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔