بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیلی جنگی طیاروں کی صنعا پر بمباری، انصاراللّٰہ رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

صنعا: اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ کارروائی میں انصاراللّٰہ (حوثی) کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری کے وقت انصاراللّٰہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی ٹی وی پر براہِ راست خطاب کر رہے تھے۔

دوسری جانب انصاراللّٰہ نے اسرائیلی دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت محفوظ ہے اور فضائی حملوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔