بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یورپی ممالک کی ایران کو پیشکش، تہران نے مسترد کردی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ کچھ شرائط مان لے تو اس پر عائد اسنیپ بیک پابندیاں چھ ماہ کے لیے مؤخر کی جا سکتی ہیں۔

یورپی نمائندوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل بیان میں کہا کہ ایران کو تین اقدامات کرنے ہوں گے:

عالمی ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینا
یورینیم افزودگی پر خدشات دور کرنا
امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات بحال کرنا

یاد رہے تینوں یورپی ممالک نے جمعرات کو اسنیپ بیک میکانزم کے تحت ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا عمل شروع کیا تھا، جو تیس دن میں مکمل ہوگا۔

ایران نے یورپی پیشکش کو مسترد کر دیا۔ اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایرانی نے کہا کہ یہ شرائط غیر حقیقی اور ناقابل قبول ہیں۔ ان کے مطابق، ایسے مطالبات مذاکرات کے اختتام پر طے پانے چاہئیں، نہ کہ آغاز سے پہلے۔

گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عندیہ دیا تھا کہ اگر مغربی ممالک سنجیدگی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کریں تو تہران دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔