بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شوبز کا ماحول تعلیم یافتہ لوگوں کے لیے اچھا نہیں،کومل عزیز

کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ، ماڈل اور کاروباری شخصیت کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجوہات بیان کردی ہیں۔

احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز کا ماحول تعلیم یافتہ افراد کے لیے موزوں نہیں۔ یہاں کام کے اوقات غیر انسانی ہیں اور انہیں کم تعلیم یافتہ لوگوں کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں تھا۔

کومل عزیز کے مطابق خواتین کے لیے شوبز ایک محفوظ جگہ ہے لیکن ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے۔ سیٹ پر نچلی سطح کی سیاست عام ہے جو انہیں پسند نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاست کرنی ہو تو بڑی سطح پر کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شوبز ایک کمرشل دنیا ہے جہاں زیادہ تر لوگ نمود و نمائش کے لیے آتے ہیں۔ یہ دنیا خودپسند افراد کو اپنی طرف کھینچتی ہے اور یہاں ایک دوسرے کی ضرورت سے زیادہ تعریف کرنے کا رواج ہے، جس سے لوگ خودپسند ہو جاتے ہیں۔

کومل عزیز نے مزید بتایا کہ اس انڈسٹری میں کام کرنے کا فائدہ انہیں صرف انسٹاگرام فالوورز اور تعلقات کی صورت میں ہوا۔ جب انہیں لگا کہ کاروبار شروع کرسکتی ہیں تو خاموشی سے الگ ہوگئیں۔

ان کے مطابق شوبز میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہوتا اور تعلقات صرف انسٹاگرام تک محدود ہوتے ہیں۔