بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شلپا شیٹی نے ممبئی کا مشہور ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

بھارتی اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنے ریسٹورنٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی کا ریسٹورنٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع تھا، جسے انہوں نے بند کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے کیونکہ ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک “بستیاں باندرا” کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ یہ جگہ ہمیں ناقابل فراموش یادیں، خوبصورت لمحات اور شہر کی نائٹ لائف کو ایک نئی شکل دینے کے دن یاد دلاتی ہے۔

شلپا شیٹی نے وضاحت کی کہ ریسٹورنٹ کی شہر میں موجود دیگر برانچز بدستور کھلی رہیں گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں لوٹس کیپٹل فنانشل سروسز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر دیپک کوٹھاری نے شلپا اور ان کے شوہر پر 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے الزامات عائد کیے تھے۔ تاہم ان کے وکیل پرشانت پاٹل نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔