بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی الیکشن نزدیک آرہا،نیوٹرل اب نیوٹرل ہی رہے،یاسمین راشد

لاہور(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ضمنی الیکشن نزدیک آرہا ہے ،تحریک انصاف کی پوری ٹیم کو مصروف رکھا ہوا ہےیہ صبح اٹھے اور پیشیاں بھگتتے رہیںالیکشن کی تیار ی نہ کر سکیں ،ان غنڈوں نے شبیر گجر کے آفس کے اوپر حملہ کیا اور اسکے بھتیجے کو بھی زخمی کیا ،

نیوٹرل اب نیوٹرل ہی رہے،پیرکو سیشن کورٹ پیشی کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ نیوٹرل نیوٹرل نہیں ہے ہمیں جو اب جو پتہ لگ رہا ہے،میں خاص طورپر بریگیڈیر راشد کو کہنا چاہتی ہوں کہ ہم پاکستانی ہی ہیں ہم مقبوصہ کشمیر سے اٹھ کر نہیں آئے،

ساری ایڈمنسٹریشن کو انہوں نے ساتھ لیا ہوا ہے اور غندہ گردی کر رہیں ہے،میں پھر برگیڈئیر راشد کو کہنا چاپتی ہوں کہ لاہور پر ہاتھ ہولا رکھیں ہم بھی یہیں کے رہنے والے ہیں