بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معروف کامیڈین نے کپل شرما کامیڈی شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو دی کپل شرما شو کے مستقل رکن اور ہر دلعزیز کامیڈین کیکو شاردا نے پروگرام کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیکو شاردا جلد ہی ایمازون پر نشر ہونے والے ایک نئے کامیڈی شو کا حصہ بننے والے ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے کپل شرما شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

ابھی تک نہ تو کیکو شاردا اور نہ ہی کپل شرما شو کی ٹیم کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے آئی ہے۔ تاہم مداح سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ کیکو شاردا نے ہر کردار میں اپنی مزاحیہ اداکاری سے شو کو چار چاند لگائے، چاہے وہ “بچھی” بن کر ہنسی لوٹیں یا پرنسپل کا کردار ادا کریں، وہ ہمیشہ سب کے پسندیدہ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور سمونا چکرورتی بھی شو کو خیرباد کہہ چکے ہیں، تاہم کرشنا اور سنیل نے بعد میں مداحوں کے بے حد اصرار پر واپسی بھی کی تھی۔