لندن/ اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم ومسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اسحاق ڈار کو جلد واپس بجھوانے کا کہاتھا جس پر نوازشریف نے ان کی واپسی کی منظوری دے دی ہے۔اسحاق ڈار واپس آکر وزارت خزانہ کے امور سنبھالیں گے۔اسحاق ڈار کے وکلا جلدان کی حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست دیں گے
ادھر سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کی واپسی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ اسحاق ڈار واپس آرہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار کی واپسی پارٹی کا نہیں بلکہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ ملک واپس آنا اسحاق ڈار کا حق ہے وہ جب بھی واپس آناچاہیں انہیں کوئی روک نہیں سکتا ۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار عدالتی معاملات سے خودآکرنمٹ لیں گے۔
نوازشریف نےاسحاق ڈار کی واپسی کی منظوری دیدی،فیصلہ پارٹی کا نہیں ڈارکااپناہے،شاہدخاقان








