بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کیخلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پر آواز بلند کردی

کٹھمنڈو (نیوز ڈیسک) نیپالی نژاد بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کے خلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پر سخت ردعمل دیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر نیپالی زبان میں ایک پیغام شیئر کیا جس کے ساتھ خون آلود جوتے کی تصویر بھی لگائی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ آج نیپال کے لیے ایک سیاہ دن ہے، جب عوام کی آواز کو گولیوں سے دبانے کی کوشش کی گئی اور بدعنوانی کے خلاف عوام کے غصے اور انصاف کے مطالبے کا جواب گولیوں سے دیا گیا۔

منیشا کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب جنریشن زی کے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ یہ مظاہرے بدعنوانی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومت کی متنازع پابندی کے خلاف جاری تھے۔

واضح رہے کہ ان مظاہروں کے نتیجے میں اب تک 21 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔