بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق بیوروکریٹ اختر منیر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ممبر تعینات

انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے ریٹائرڈ سینئر آفیسر اختر منیر کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ممبر تعینات کر دیا گیا ۔
صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ انفارمیشن گروپ کے کسی ریٹائرڈ افسر کو ایف پی ایس سی کا ممبر تعینات کیا گیا ہے ۔ ان کی تعیناتی تین سال کے لئے کی گئی ہے ۔ کیبنٹ ڈو یژن نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ اختر منیر جلد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔ وہ اس سے پہلے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے پریس سیکرٹری تعینات رہے ہیں ۔
انفارمیشن سروس سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد انہیں صدر آصف علی زرداری نے دو سال کے کنٹریکٹ پر صدر کا مشیر برائے میڈیا تعینات کیا تھا تاہم گزشتہ دنوں سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کو صدر کا ترجمان مقرر کئے جانے کے بعد اختر منیر کا کنٹریکٹ ختم کر دیا گیا تھا ۔ اختر منیر اس سے قبل سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے ایم ڈی کے عہدے پر بھی تعینات رہے ہیں جبکہ وہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں بھی پریس کونسل کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔ وزارت دفاع اور دیگر اہم وزارتوں میں بھی پی آر او کے طور پر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔