بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روز ویلٹ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا

ایران کیخلاف جاری کشیدگی کے موقع پر یو ایس ایس تھیوڈور روز ویلٹ کے خطے میں پہنچنے سے بھیجے گئے امریکی بحری بیڑوں کی تعداد تین ہوگئی۔

یو ایس ایس جارج بش اور یو ایس ایس جارج واشنگٹن پہلے ہی خطے میں موجود ہیں، جبکہ تیرہ ڈسٹرائیرز، دو کروزرز اور ایک لڑاکا جہاز بھی تعینات ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق نیا طیارہ بردار جہاز ایسے وقت بھیجا گیا ہے جب امریکی صدر ایران کیخلاف فوجی کارروائی پھر سے شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔