بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ادارے نیوٹرل رہیں گے تو عمران خان جیت نہیں سکتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناب سپیکر آپ اپوزیشن کو بھرپور موقع دے رہے ہیں مجھے اندازہ نہیں کہ ایسے بھی اسمبلی چل سکتی ہےآپ نے اپوزیشن کی کم تعداد کے باوجود اپوزیشن کو زیادہ موقع دیا۔عوام جو مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اسکا ہم سب کو اندازہ ہےسندھ کے بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں ، مناسب یہ ہے کہ سندھ اسمبلی میں اس پر آواز اٹھائی جاتی ،پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت, صاف شفاف الیکشن اور عوام کی معاشی حقوق کیلئے تین نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے۔ہم ہر آمر اور ظالم کا سامنا کرکے آئے،پیپلزپارٹی کو دھاندلی کے باوجود حکومت کا موقع ملااس ملک میں پیپلز پارٹی کیخلاف دھاندلی ہوتی تھی ،شہید محترمہ بے نظیر اور بھٹو کی جماعت کو روکنے کیلئے دھاندلی ہوتی تھی یہ جیت نہیں سکتے۔خان صاحب کو شکایت ہے کہ ادارے نیوٹرل کیسے ہو گئےاگر ادارے نیوٹرل رہیں گے تو غیر جمہوری جماعتیں جیسے عمران خان کی جماعت جیت نہیں سکتی ۔خان صاحب کیطرح سندھ میں بھی کچھ کٹھ پتلی سیاست دان ہیں جن کو سامنے لایا جاتا ہے۔