بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی، دو کشمیری نوجوان شہید

سری نگر(نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں شہید کیا گیا۔
بھارتی فورسز کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے دوران وادی میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ زور بھی بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے ضلع کپواڑہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔