بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کی امیرقطر سے ملاقات، دفاعی و سکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال

راولپنڈی /دوحہ(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے دوحہ میں قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی ، ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دفاعی و سکیورٹی تعاون اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہاکہ پاک اور قطر برادرانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں،دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبات کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں۔فریقین نے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا۔قطری قیادت نے علاقائی امن واستحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیا۔