کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کی تاریخ بدلنےکی درخواست دے دی۔
صدر تحریک انصاف کراچی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ضمنی اور بلدیاتی انتخاب ایک ہی دن کروائے جائیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ دو دن کے فرق سے الیکشن کروانے سے پیسے کا ضیاع ہوگا۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو شیڈول ہے کہ جبکہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ 24 جولائی کو ہونا ہے۔
پی ٹی آئی نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب کی تاریخ بدلنےکی درخواست دے دی







