اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کو بند کرنے کی درخواست کی سماعت کے لیے 4 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ عدالت نے اس حوالے سے کیس کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے، جس میں سماعت جج ارباب محمد طاہر کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس درخواست کے حوالے سے عمران خان کو نوٹس جاری کر کے ان سے جواب طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر فریقین کو بھی عدالت نے جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔
درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ نے بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے یہ درخواست دائر کی ہے، جس میں عمران خان کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس کو ہٹانے اور اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کے دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے انتشاری مواد ہٹایا جائے اور اس کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔









