بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مجھے گھر کے کسی بھی معاملے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں: شاہ رخ خان

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان(Shahrukh Khan) کا کہنا ہے کہ منت گوری کا گھر ہے، مجھے گھر کے کسی بھی معاملے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

حال ہی میں شاہ رخ خان نے دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں میزبان معروف فلم ساز کرن جوہر نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو اپنے ہی گھر میں کون سے کام کرنے کی اجازت نہیں ہے؟

اداکار نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ گھر میں مجھے تقریباً کسی بھی معاملے میں فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vikash Shah (@dubaibyvikash)


شاہ رخ خان نے واضح کیا کہ منت دراصل اہلیہ گوری خان کا گھر ہے اور میں وائی فائی، کھانے پینے، رنگوں، پینٹنگز، سیڑھیوں، روشنیوں اور فرنیچر جیسے معاملات پر بھی اپنی رائے نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں مجھے کچھ بھی کرنے کی اجازت نہیں، ہم نہ وائی فائی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، نہ بستر پر کھانا کھا سکتے ہیں، نہ رنگوں اور پینٹنگز کے بارے میں کچھ کہہ سکتے ہیں، سیڑھیوں، لفٹ، چھت، فانوس اور روشنیوں کے معاملے میں بھی ہم کچھ نہیں بول سکتے۔

مزیدپڑھیں:پنڈی ٹیسٹ: پاکستان و سری لنکا کے درمیان پانچویں دن کا کھیل جاری

شاہ رخ خان نے اپنی زندگی میں گھر کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ کم عمری میں والدین سے محروم ہونے کے بعد شادی سے قبل میری اپنی کوئی رہائش نہیں تھی، گوری خان سے شادی کے بعد اپنا گھر ہونا میرے بڑے خوابوں میں شامل تھا۔

اداکار کا ماننا ہے کہ گھر انسان کو خوشی اور مشکل، دونوں حالات میں سکون اور تحفظ فراہم کرتا ہے، باہر کی دنیا میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد انسان اپنے گھر واپس آ کر آرام کر سکتا ہے، خود کو سنبھال سکتا ہے اور زندگی کا دوبارہ مقابلہ کرنے کے لیے ہمت حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ گوری خان کے ساتھ مل کر جو پہلا گھر خریدا تھا، وہ بھی میری مالی استطاعت سے بڑھ کر تھا، منت خریدتے وقت بھی صورتِ حال کچھ ایسی ہی تھی۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم کنگ کی ریلیز کے منتظر ہیں، جو 24 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔