بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدرِ زرداری کا ٹانک میں کامیاب دہشت گردی کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر زرداری نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن “عزمِ استحکام” کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد پاکستان کے امن اور استحکام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
صدرِ زرداری نے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور ہر شہری کو دہشت گردی کے خلاف متحد رہنا ہوگا۔