اسلام آباد(نیوزڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک مرتبہ پھر ایل پی جی بم گرادیا گیا، اوگرا نے جولائی کےلیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے اضافے کا اعلان کردیا۔
ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا۔
ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے ہوگی۔
واضح رہے کہ جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے مقرر تھا، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہوگیاہے۔
مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک مرتبہ پھر ایل پی جی بم گرادیا گیا








