بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 3 نومبر تک توسیع

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کے ساتھ مبینہ جھگڑے اور تشدد کے کیس میں ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
کیس کی سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا دلائل پیش نہ کر سکے، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ ضمنی تفتیشی رپورٹ اور دلائل آئندہ سماعت تک مکمل کرے۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کو بھی آئندہ سماعت پر اپنے دلائل پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی کارروائی 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔
یہ مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں درج ہے، جس میں ایمان مزاری اور دیگر پرجھگڑے اور تشدد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔