وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں 10 سے زائد رکنی کابینہ کو فائنل کیا گیا ہے، جبکہ باقی ارکان پر بھی غور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کو بھی جلد ازالہ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے افغانستان سے ہونے والی مسلسل دہشت گردی اور شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھی حکومتی اقدامات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ کابینہ کو چھوٹے سائز میں تشکیل دیا جائے تاکہ اہم فیصلے اور زیر التوا فائلیں رکی نہ رہیں۔ گورنر کے مطابق، عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ بنانے سے انتظامی امور میں آسانی ہوگی۔
عمران خان کی ہدایت پر کے پی کابینہ کو حتمی شکل دیدی گئی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی








