تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے 27 ویں آئینی ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ انہیں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی تک موصول ہوا ہے، اور اس پر بغیر پڑھے بحث کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم معاملے پر ایک وسیع تر مشاورت کی ضرورت ہے، اس لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے تاکہ اس ترمیم پر گہرائی سے بحث کی جا سکے۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پاکستان کے آئین کی سالمیت پر حملہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس ترمیم کے معاملے میں جلدبازی کیوں ہے؟ ان کے مطابق یہ ترمیم آئین کو متنازع بنا سکتی ہے اور اس سے پارلیمنٹ کی حیثیت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔









