بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخی کے لیے آٹھ اصول طے کردیے

اسلام آباد: عدالتِ عظمیٰ کا یہ فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے طے کردہ اصولوں کے مطابق اگر ضمانت کا حکم بادی النظر میں غیر قانونی یا ناانصافی پر مبنی ہو، ملزم ضمانت کی رعایت کا ناجائز استعمال کرے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

 استغاثہ کے گواہوں پر دباؤ ڈال کر شواہد کو متاثر کرنے یا رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے، یا عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر فرار ہو جانے کا خدشہ ہو تو ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

علاوہ ازیں تفتیش کے شفاف عمل میں مداخلت کرنے، آزادی کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اسی نوعیت کے کسی دوسرے جرم کا ارتکاب کرنے، یا دورانِ تفتیش ایسے نئے حقائق اور شواہد سامنے آنے پر جو ملزم کے جرم میں ملوث ہونے کا اشارہ دیں، ضمانت منسوخ کی جائے گی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

عدالتِ عظمیٰ نے اس مقدمے میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔ کیس کے ریکارڈ کے مطابق لاڑکانہ کے تھانہ رحمت پور میں 3 مارچ 2024 کو درج ہونے والے مقدمے کا وقوعہ پیش آیا تھا، جہاں ڈسپوزل فیز سے اسپیشل لائن کھینچ کر دکانوں کو بجلی فراہم کی جا رہی تھی اور اس دوران تار ٹوٹنے سے نُور حسین نامی شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس مقدمے میں سیشن جج لاڑکانہ نے 30 جنوری 2025 کو ملزم علی اصغر کھوکھر کی قبل از گرفتاری ضمانت مسترد کر دی تھی، تاہم سندھ ہائیکورٹ سرکٹ کورٹ لاڑکانہ نے 20 اکتوبر 2025 کو ایف آئی آر میں نو ماہ کی تاخیر اور دیگر گراؤنڈز کی بنیاد پر ملزم کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ایف آئی آر میں نو ماہ کی تاخیر اور ملزم کا کردار ایسے امور ہیں جو مزید تحقیق کا تقاضا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

دریں اثنا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کی نقل معلومات کے لیے چیئرمین واپڈا کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ بجلی کی غیر قانونی فراہمی، چوری اور پرائیویٹ سائفننگ میں ملوث افراد کے کردار کا واپڈا اور متعلقہ یوٹیلیٹی کمپنی جائزہ لے سکے۔