بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں جس پر پوری قوم کو تشویش ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک ملاقات تو ہوگئی ہے بیرسٹر سلمان صفدر کی جس میں ہمیں خان صاحب کی صحت کے بارے میں معلومات اور کیسز کے حوالے سے کچھ ہدایات ضرور ملی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں جس پر پوری قوم کو تشویش ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 18 اگست کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی درخواست کی ہے، اس حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو شفٹ کرنے اور علاج کی ہدایت کی گئی تھی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا گیا تھا، سپریم کورٹ سے کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے، ارکان اسمبلی، کارکنوں اور سپورٹرز کو اٹھانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور علاج سے متعلق فیصلے کیے جائیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں جیل میں ہیں، تاحال ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

سینیٹر مشال یوسفزئی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اس وقت جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت کے مسائل آ رہے ہیں۔

سینیٹر مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس چار ہفتے گزرنے کے باوجود تاحال فکس نہیں ہو سکا، ہمیں بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل سے احوال معلوم ہوا ہے، قید تنہائی کے سبب بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر 192 تک شوٹ کر جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخی کے لیے آٹھ اصول طے کردیے

مشال یوسفزئی نے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس اگلے ہفتے کیلئے فکس کیا جائے۔