بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

26 ویں ترمیم آئین کی موت، 27 ویں تدفین کی کوشش ہے، حامد خان

 

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

 

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سینیٹر وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم آئین کی موت تھی اور 27 ویں اسے دفن کرنے کی کوشش ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں حامد خان نے کہا کہ کبھی آئینی ترمیم ایسے نہیں لائی جاتی، پہلے اتفاق رائے کیا جاتا ہے، پھر پیپلز پارٹی کو 18ویں آئینی ترمیم کا کریڈٹ ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انہوں نے کہا کہ آئین بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو نے اپوزیشن کی ہر جماعت کو اعتماد میں لیا تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ آئین کی دھجیاں پہلے ضیاء الحق نے اور پھر پرویز مشرف نے بکھیر دیں، 26 ویں ترمیم آئین کی موت تھی اور 27ویں اسے دفن کرنے کی کوشش ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اُن کا کہنا تھا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم باعث شرم ہے، عدالتی نظام ختم ہوجائے تو حقوق کے لیے کس کے پاس جائیں گے۔

حامد خان نے یہ بھی کہا کہ جس نےاس ترمیم کو ووٹ دیا، وہ خود کو تاریخ میں جسٹیفائی نہیں کر سکیں گے، انہوں نے ایسا کام کیا، جس سے سارا عدالتی نظام تباہ ہوگیا اور آئین مسخ ہوگیا۔