بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیر ملکی خواتین کا کوٹ ادو کے 2 نوجوانوں سے نکاح، دونوں نے اسلام قبول کر لیا

کوٹ ادو(نیوز ڈیسک)بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی دو خواتین پاکستان کے شہر کوٹ ادو پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے مقامی نوجوانوں سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بلغاریہ کی رہائشی اسٹیفانووا جنہوں نے اسلام کو اپنے عقیدہ کے طور پر اختیار کیا، پاکستانی نوجوان عدنان گورمانی سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ اس کے بعد ان کا اسلامی نام مریم رکھا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اسی طرح جاپان کی باشندہ ایشی موتو آکی نے بھی اپنے دل کی خواہش کے مطابق شعیب گشکوری سے نکاح کیا جس کے بعد ان کا اسلامی نام دعا فاطمہ رکھا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دونوں غیر ملکی خواتین نے اپنے مذہب میں تبدیلی کے بعد اسلام کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لیے مقامی مدرسہ جامعہ انوارالاسلام کوٹ ادو کا انتخاب کیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اسی مدرسے میں دونوں جوڑوں کا شرعی نکاح بھی مکمل کیا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ان کے وکیل کے مطابق قانونی نکاح کے تمام کاغذی مراحل مکمل کرنے کے بعد دونوں جوڑوں کا نکاح رجسٹر کروا لیا جائے گا۔

اس سے قبل یہ جوڑے اپنی شادی کے لیے اپنے اپنے وطن واپس جائیں گے تاکہ تمام قانونی کارروائیاں مکمل کر سکیں۔