بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مقبول اداکارہ اقرا عزیز نے دوسرے حمل ٹھہرنے کی تصدیق کردی

کراچی (نیوزڈیسک) مقبول اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں جلد دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا خاندان جلد ہی چار افراد کا ہوجائے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اقرا عزیز اور یاسر حسین نے انسٹاگرام پر بیٹے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا بتایا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اداکارہ نے ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ اپنی متعدد تصاویر بھی شیئر کیں، جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اداکارہ 5 یا 6 ماہ کے حمل سے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اداکارہ نے تصدیق کی کہ ان کا خاندان جلد ہی چار افراد پر مشتمل ہوجائے گا، جس پر صارفین اور شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

متعدد شوبز شخصیات نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

اقرا عزیز کے دوسری بار حاملہ ہونے کی افواہیں گزشتہ برس سے تھیں جب کہ یاسر حسین بھی متعدد بار انٹرویوز میں مزید بچوں کی خواہش کا اظہار کر چکے تھے۔

یاسر حسین اپنے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش کے کچھ عرصے بعد ہی مزید بچوں کی خواہش کا اظہار کر چکے تھے اور انہوں نے متعدد انٹرویوز میں واضح انداز میں بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے 5 یا 6 بچے ہوں لیکن کتنے بچے پیدا کرنے ہیں، اس کا فیصلہ ان کی بیوی اقرا عزیز کو کرنا ہے۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار مقبول جوڑیوں میں ہوتا ہے۔