بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان مسلم لیگ نے بنایا تھا، مسلم لیگ ہی اسےبچائے گی،قائدین(ن) لیگ عرب امارات

دبئی (ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد شہزاد بٹ، عامر سہیل گھمن، حاجی محمد یونس، چودھری ساجدودیگرنے کہاہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا، مسلم لیگ ہی اسےبچائے گی ،ملک کے موجودہ حالات سابقہ حکومت کے پیدا کردہ ہیں،مسلم لیگ ن اپنے تمام تر وسائل بروّے کار لا کر ملکی حالات کو بہتر کررہی ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹیم ملک کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شارجہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا جس کا انعقاد پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد شہزاد بٹ نے کیا جس میں پی ایم ایل این دبئی کے چیئرمین عامر سہیل گھمن، حاجی محمد یونس، چودھری ساجد، پی ایم ایل این منارٹی ونگ یو اے ای کے صدر جان قادر، میاں غلام محی الدین، راجہ محمد نصیر اور ندیم افضل پراچہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر لیگی عہدیداران اور کارکنوں نے موجودہ ملکی حالات کو زیر بحث لاتے ہوے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات سابقہ حکومت کے پیدا کردہ ہیں، اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں پی ٹی آئی حکومت نے کوئی ڈھنگ کا کام نہیں کیا بلکہ ملک کو بھاری قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا- عمران حکومت صرف ن لیگ کی کردار کشی میں لگی رہی اور ملکی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ اس کے وزراء لوٹ کھسوٹ میں مصروف رہے اور دوہری قومیت رکھنے والے وزراء لوٹ مر کرنے کے بعد بیرون ملک بھاگ گئے۔
لیگی اراکین نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا، مسلم لیگ ہی اسےبچائے گی اور ہم نے ملک بچانے کی قسم کھائی ہے۔ حالات کیسے بھی ہوں ہم پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔
محمد شہزاد بٹ، عامر سہیل گھمن، حاجی محمد یونس، چودھری ساجد، جان قادراور میاں غلام محی الدین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹیم ملک کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جب کہ ہماری حکومت اپنے تمام تر وسائل بروّے کار لا کر ملکی حالات کو بہتر کررہی ہے جس سے حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
لیگی رہنماؤں نے کہا کہ عمران حکومت نے اپنی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملیوں کی وجہ سے پاکستان کے حالات خراب کیے اور ریلیاں نکل کر قوم و ملک کا وقت ضائع کیا ہے۔ ملک کے نوجوانوں کو بے را ہ روی کی طرف مائل کیا، بد اخلاقی کا درس دیا، ملکی وسائل کو تباہ کیا اور ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ یہ پاکستان کے عوام کی خوش قسمتی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر ملک کی خدمات کا موقع ملا، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹیم ملک کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔