بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مفتاح اسماعیل اپنی ذمہ داری کا احساس کریں، نعیم میرکا کر اچی پورٹ پر روکےگئے کنٹینرز سے متعلق درعمل

کراچی(کامرس ڈیسک) کراچی پورٹ پر روکےگئے کنٹینرز کے حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگژری اشیا قرار دے کر کراچی پورٹ پر روکے گئے ایک ہزار سے زائد کنٹینرز کے مسئلہ کو فوری حل کیا جائے۔کئی ملین ڈالر ز کا سامان کراچی پورٹ پر رُل رہا ہے۔ کھانے پینے کی اشیاہ اپنی مدت ختم ہونے پر ایکسپائرہوجائیں گی۔وزارت خزانہ کے فیصلوں میں تاخیر کی وجہ سے امپورٹرز کو ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے۔ حکومتی غفلت کی وجہ سے امپورٹرز کو ہزاروں ڈالر ز کا ڈیمرج بھی ادا کرنا ہوگا۔جو بھی اشیاہ پہلے ہی پاکستان کے لئے روانہ ہوچکی ہیں ان کی کلیئرنس کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔ مفتاح اسماعیل اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔ مفتاح اسماعیل نے رویہ نہ بدلا تو ملک بھر کے تاجر اَن شیڈول ملاقات کرنے وزارت خزانہ پہنچ جائیں گے۔ مرکزی حکومت فیصلہ سازی کے ذریعے تاجر دوست ہونے کاثبوت دے۔مستقبل میں تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لئے بغیر اس طرح کے فیصلوں سے گریز کیا جائے۔عید سے قبل اس معاملے کو نبٹایا جائے۔ وزیراعظم شہبازشریف سے براہ راست دلچسپی لینے کی درخواست کرتےہیں۔لگژری آئٹمز قرار دی جانیوالی اشیاہ کی فہرست پر نظر ثانی بھی کی جائے۔